کورونا اور تیل کی کم قیمتیں، خلیجی ممالک معاشی بحران کا شکار

May 08, 2020

کورونا اور تیل کی کم قیمتیں، خلیجی ممالک معاشی بحران کا شکار

کورونا وائرس اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی نے خلیجی ممالک کو بڑے معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

خلیجی ممالک میں معاشی بحران کے باعث ملازمتوں سے محرومی اور مستقبل غیر یقینی ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ملازمتوں سے محرومی اور مستقبل غیر یقینی ہونے کی وجہ سے لاکھوں غیرملکی ملازمین نے وطن واپسی کی تیاری شروع کردی۔

متحدہ عرب امارات میں 60 ہزار پاکستانی ملازمین نے وطن واپسی کے لئے رجسٹرڈ کرالیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں بھارت بنگلہ دیش مصر اور افریقی مملک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں ملازمین اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں گے۔

خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں زبردست کمی واقع ہوگئی جس کا اندازہ امریکی منڈی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ تیل کی فی بیرل قیمت کا منفی میں چلے جانا ہے۔

یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کورونا وائرس نے سب سے پہلے تیل کی صنعت کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جس کی طلب اور رسد صفر کے قریب پہنچ چکی ہے۔