20 کلو آٹے کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا

May 10, 2020

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 11مئی سے ہوگا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پنجاب زون عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ20 کلو آٹے کا تھیلا 805 سے بڑھ کر 840 روپے کا ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی ہونے کے باعث کیا جارہا ہے، اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من ہوگئی ہے۔آٹے کی قیمت میں اضافہ پیر سے لاگو ہو جائے گا۔