بلوچستان، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

May 11, 2020

صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 82 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد 2017 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا سے متاثرہ 2 افراد انتقال کر گئے تھے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا کےباعث انتقال کر جانے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں کورونا کی مقامی سطح پر منتقلی کے کیسز کی تعداد 1619 ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 22 ہزار 62 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق بلوچستان میں 24 گھنٹے میں مجموعی کیسز 2017 ہوگئے ہیں۔