پی ٹی آئی لوٹوں اور جوکروں کی پارٹی ہے، تیمور تالپور

May 12, 2020

پی ٹی آئی لوٹوں اور جوکروں کی پارٹی ہے، تیمور تالپور

پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس آدھے تیتر اور آدھے بٹیر لوگ ہیں۔

ایک بیان میں تیمور تالپور نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت میں 50 فیصد لوٹے ہیں اور باقی ادھر اُدھر کے جوکر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاولوں میں کنکر ملانے والے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہیں۔

تیمور تالپور نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے کھانے کے ٹھیکوں میں بھی بے ایمانی کی ہے۔