پشاور میں کورونا سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

May 12, 2020

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، شہر میں وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 160ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سےمتاثرہ 49 افراد صحت یاب ہوگئے، صوبہ میں کورونا سے اب تک 1305 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1ہزار975 ہوگئی ہے۔ پشاورمیں چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 5 افراد انتقال کرگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔ جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے مزید 57 افراد متاثر ہوئے ہیں۔