فنڈز کی پائی پائی حق داروں تک پہنچے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

May 12, 2020

فنڈز کی پائی پائی حق داروں تک پہنچے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کنٹرول فنڈ کی پائی پائی حق داروں تک پہنچے گی، حکومت کے پاس 35 لاکھ 10 ہزار ٹن گندم موجود ہے جبکہ فوڈ سیفٹی کو بھی ہرصورت یقینی بنانا ہے۔

کاروباری شخصیات مقصود بسرا، مسٹر رچرڈ اور مسٹر کیون نے لاہور میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر مقصود بسرا نے 50 لاکھ اور مسٹر رچرڈ اور مسٹر کیون نے 20 لاکھ روپے کے چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کے لیے دیئے اور 5 ہزار ماسک کا بھی عطیہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول فنڈ کی پائی پائی حق داروں تک پہنچے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ”کرپشن کے کورونا وائرس“ پاکستان میں کورونا وبا پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم سیاست کے ان منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالفطر کے بعد وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کام نہیں کرے گا منصب پر نہیں رہے گا، اب صرف کارکردگی کی سیاست ہوگی۔