امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو گرفتار کیا جائیگا،ڈی آئی جی کراچی

April 07, 2016

شکیل یامین کانگا.....ڈی آئی جی کراچی ڈاکٹر کامران فضل نے کہا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، دہشت گردی کو برداشت نہیں جائے گا۔

لائنز ایریا میں پی ایس 115کے ضمنی انتخاب کے موقع پر علاقے کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو رینجرز بھی گرفتار کررہی ہے اور پولیس بھی گھیرا تنگ کرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے پر کچھ گرفتاریاں کی ہیں تاہم اس وقت ان کی شناخت اور تعداد نہیں بتائی جاسکتی۔

اس موقع پر ایس پی جمشید ٹائون مسعود بنگش اور تھانہ ایس ایچ او بھی موجو د تھے۔