عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پھر گر گئی

May 13, 2020

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بارپھرگراوٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ہوگئی، ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے بعد 29 اعشاریہ 4 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یو ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد 25 اعشاریہ 39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں حالیہ کمی کا سبب کورونا کے پھیلاؤ کی دوسری لہر آنے کے خدشات ہیں۔