فیصلے عوام کی سہولت کے لحاظ سے ہوتے ہیں، فردوس شمیم

May 14, 2020

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کاکہنا ہے کہ فیصلے عوام کی سہولت کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔

کراچی میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کاکہنا تھا کہ جو کام کرو مشاورت کے ساتھ کرو۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخنے کہا کہ کیا ایس او پیز کے لیے کیا صرف دکاندار اور ایسوسی ایشن ذمہ دار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں سندھ اسمبلی میں بیٹھا ہوں، جس کو پکڑنا ہے آکر پکڑلے، ڈھائی سال سے آج تک کچھ ثابت نہیں کرسکے ہیں، میرے کزن کو تنگ کیا جاتا ہے، سلیم بجاری کس کا فرنٹ مین ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سلیم بجاری کےپاس اتنا پیسہ کہاں سے آیابتایا جائے۔

انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آج تو ایف آئی اے نے بلایا تھا۔

حلیم عادل نے بتایا کہ ٹریکٹر اسکیم جو بند کی گئی تھی وہ کھول دی گئی ہے۔