برطانوی حکام نے کوروناوائرس اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت دے دی

May 14, 2020

برطانوی حکام نے کورونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت دے دی، جس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا کسی شخص کو کبھی کووڈ 19 انفیکشن ہوا تھا یا نہیں۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی دوا ساز کمپنی کی جانب سے تیار کیا جانے والا ٹیسٹ ایک انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا مصنوعی اینٹی باڈیز پر کام

یہ ٹیسٹ انسان کے جسم میں وہ اینٹی باڈیز تلاش کرتا ہے، جن سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کبھی ان کے جسم نے اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی باڈیز بنائی تھی یا نہیں؟۔

حکام کے مطابق سوئس کمپنی کے نئے ٹیسٹ کا آزادانہ جائزہ لیا گیا ہے، جس میں اس کے نتائج 100 فیصد درست آئے ہیں۔