• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کا مصنوعی اینٹی باڈیز کی تیاری پر کام شروع

 یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر  ڈاکٹرجاوید اکرم نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی میں مصنوعی اینٹی باڈیز کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹرجاوید اکرم  کا کہنا ہے کہ مصنوعی اینٹی باڈیز کورونا وائرس کو انسانی پھپھڑوں میں داخل ہونے سے روکیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی پراجیکٹ پر 1954 میں طب کا نوبیل پرائز دیا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پہلے ہی کورونا کے مریضوں کا بلڈ پلازما سے علاج شروع کرچکی ہے، ناصرف یہ بلکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کورونا وائرس کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کورونا کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھراپی پر بھی کام شروع کرے گی۔

تازہ ترین