کورونا ویکسین پر پہلا حق امریکا کا ہے، فرانسیسی دوا ساز کمپنی

May 15, 2020


فرانس کی دوا ساز کمپنی نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسین پر پہلا حق امریکا کا ہے، کیوں کہ اس کی تیاری پر زیادہ رقم بھی امریکی حکومت لگارہی ہے۔ فرانسیسی حکومت نے دوا ساز کمپنی کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نےایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ویکسین یا دوا کو عالمی حیثیت حاصل ہونی چاہیےاور اسے مارکیٹ کی قوتوں کے تابع نہیں کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں دوا ساز کمپنی کے اعلیٰ عہدے داروں سے اگلے ہفتے ملاقات کروں گا۔

فرانسیسی وزیراعظم نے کہا کہ ویکسین تک سب کو رسائی نہ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔