سندھ، 1 سے 9 سال کے سیکڑوں بچے کورونا کا شکار

May 15, 2020

صوبہ سندھ میں 1 سے 9 سال عمر تک کے 688 سے زائد بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں سے متعلق جاری کیے گئے اعداد شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں 10 سے 19 سال تک کے 966 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 20 سے 29 سال کے 2 ہزار 584 سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 30 سے 39 سال کے 2 ہزار 438 سے زائد افراد جبکہ 40 سے 49 سال کے 1800 سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 50 سے 59 سال کے 1 ہزار 573 افراد جبکہ 60 سے 69 سال کے 935 سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح 70 سال سے زائد عمر کے 466 افراد کورونا سے متاثرہ ہو چکے ہیں۔