سندھ کی اپوزیشن الزام تراشی کی سیاست کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

May 19, 2020

ترجمان سندھ حکومت بیر سٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کی اپوزیشن الزام تراشی کی سیاست کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاق تین صوبوں میں حکومت کے باجود خود کو اپوزیشن سمجھتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے ہر پریس کانفرنس میں قوم کو پیغام دیا کہ یہ وقت متحد ہونے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کیا کر رہی ہے یہ نہیں بتایا جارہا۔