• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی، بطخیں بھی شاپنگ کے لیے پہنچ گئیں

اسپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی، بطخیں بھی شاپنگ کے لیے پہنچ گئیں


اسپین میں حکومت نے سات ہفتوں بعد کورونا سے ہلاکتوں اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کردیا۔

جس کے بعد دوسرے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ شاپنگ مالز، سنیما، سوئمنگ پول اور ساحل سمندر کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ 

لاک ڈاؤن میں اس نرمی کے بعد اسپین کے ایک شاپنگ مال نے اس خوشی پر بطخوں کی دلچسپ پریڈ کا انعقاد کیا۔

شاپنگ مال کے اندر منعقدہ اس پریڈ میں ننھی بطخوں نے نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے ہوئے قدم سے قدم ملا کر اپنے آگے چلتی بڑی بطخ کی قیادت میں مارچ کیا۔

اس دوران کچھ ننھی بطخیں فرش پر پھسلتی اور پھر سنبھلتی دکھائی دیں۔

اس دلچسپ پریڈ میں بطخوں کو یوں چہل قدمی کرتا دیکھ کر وہاں موجود افراد بیحد محظوظ ہوئے اور اس منظر کو خوب انجوائے کیا۔