• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع ہے پی آئی اے کو نئے مالکان اپریل سے چلائیں گے، مشیر نجکاری محمد علی

مشیر نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ توقع ہے قومی ایئر لائن کو نئے مالکان اپریل سے چلائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں محمد علی نے کہا کہ نجکاری کا معاہدہ ملکیت کی منتقلی کے بجائے ایئرلائن میں تازہ سرمایہ داخل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی صورت حال نہیں چاہتے تھے جہاں حکومت ایئر لائن بیچ دے اور کمپنی گر جائے۔

مشیر نجکاری نے مزید کہا کہ حکومت تقریباً 10 ارب روپے نقد حاصل کرے گی، حکومت 45 ارب روپے مالیت کے 25 فیصد حصص برقرار رکھے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ توقع ہے قومی ایئرلائن کے نئے مالکان اگلے سال اپریل سے ایئرلائن کو چلائیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مشیر نجکاری نے قومی ایئر لائن کی نجکاری میں روزویلٹ ہوٹل اور دیگر پراپرٹی کی فروخت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید