حمزہ شہباز کی فوری رہائی کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

May 20, 2020

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو فوری رہا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی فوری رہائی کی قرار داد مسلم لیگ نون کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: حمزہ شہباز کی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز گزشتہ ایک سال سے بے گناہ جیل میں قید ہیں۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: حمزہ قید میں کیوں؟

قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نون لیگی رہنما حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔