حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
حمزہ شہباز نے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات میں بے بنیاد گرفتار کیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کیخلاف انکوائری شروع کرنے سے پہلے چیئرمین نیب نے قانونی رائے حاصل نہیں کی، نیب نے حمزہ شہباز کیخلاف سیاسی بنیادوں پر منی لانڈرنگ کا کیس بنایا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔