دیامر بھاشا ڈیم کی واٹر اسٹوریج 81لاکھ ایکڑ فٹ ہوگی، چیئرمین واپڈا

May 20, 2020

چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم کی واٹر اسٹوریج 81لاکھ ایکڑ فٹ ہوگی۔

چیئرمین واپڈا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ دیامر بھاشا اور دیگر منصوبوں کی مدد سے پانی ذخیرہ کی سہولت دگنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 30 فیصد فنڈنگ حکومت فراہم کرے گی۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے باقی رقم بانڈز لانچنگ سمیت دیگر ذرائع سے حاصل کریں گے۔

چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ واپڈا 9ہزار 400 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، پن بجلی پیداوار کو 14ہزار میگاواٹ تک بڑھائیں گے۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا پن بجلی کے لیےمجموعی طور پر 1400 ارب روپےخرچ ہوں گے۔

چیئرمین واپڈا نے مزید کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو 2028 میں مکمل کریں گے۔