ہستی اپنی حباب کی سی ہے (یاد رفتگان)

May 31, 2020

مصنّف:جاوید محسن ملک

صفحات: 264،قیمت: 400 روپے

ناشر:ثناء پبلی کیشنز، اسلام آباد۔

پروفیسر جاوید محسن ملک درس و تدریس کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ادب سے بھی دِلی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اگرچہ تعلیم کا اصل میدان سائنس ہے، تاہم ادبی ذوق و شوق کے باعث تخلیق سے بھی رشتہ استوار کیا ہے، جس کا اظہار اُن کی تحریروں اور کتابوں سے ہوتا رہتا ہے۔ ’’ہستی اپنی حباب کی سی ہے‘‘ اُن کے اِسی مذکورہ ادبی ذوق کی عکّاس ہے، جس میں پروفیسر صاحب نے اپنے اُن دوستوں کو بے حد خلوص و محبّت سے یاد کیا ہے، جو اُن کی زندگی میں کسی نہ کسی طور شامل رہے ۔ مصنّف نے اپنے احساسات کو بے تکلّفی سے اظہار کا رُوپ عطا کر دیا ہے۔