بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی

May 20, 2020

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں3 شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نکیال سیکٹر میں مارٹرز اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کی دفتر خارجہ طلبی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے کھنی اور اولی گاؤں کے 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔