بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار سے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 19 مئی کو نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں کھنی اور اولی کے تین رہائشی زخمی ہوئے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔