انڈونیشیا میں کورونا سے لڑنے والے طبی عملے کا فٹ رہنے کیلئے ڈانس

May 20, 2020

انڈونیشیا میں کورونا سے لڑنے والے طبی عملے کا فٹ رہنے کیلئے ڈانس

کورونا وائرس کی مہلک عالمی وباء نے لوگوں کو نہ صرف بے حد خوفزدہ کردیا ہے بلکہ کئی ممالک میں اس وقت بھی لاک ڈاؤن جاری ہے، تو کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو گھروں سے نکلنے سے سختی سے منع کیا ہے۔

اس خطرناک وبا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹر اور نرسیں نہ صرف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کا حوصلہ بلند کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے نے ایک دوسرے کا حوصلہ بلند رکھنے اور خود کو فٹ رکھنے کیلئے ڈانس کی کلاس کا انعقاد کیا اور حفاظتی لباس زیب تن کئے ڈانس مووز پیش کئے۔