کیچ: کنویں میں دھوئیں سے دم گھٹ کر 5 افراد جاں بحق

May 21, 2020

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران لگائے گئے جنریٹر کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران جنریٹر کنوئیں کے اندر رکھ کر چلایا گیا تھا، جس سے جنریٹر کا دھواں کنوئیں کے اندر بھر گیا۔

جنریٹر کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث کنویں میں موجود پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایبٹ آباد، دم گھٹ کر میاں، بیوی، بیٹا جاں بحق

جاں بحق افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔

لیویز حکام نے لاشیں کنوئیں سے نکال کر سول اسپتال تربت منتقل کر دی تھیں، جہاں طبی معائنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔