بیلجیئم، کورونا سے مزید 48 افراد ہلاک

May 21, 2020

بیلجیئم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد بیلجیئم میں اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9186 ہوگئی ہے۔

بلیجیئم میں اسی دوران 252 مزید افراد میں کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 56235 تک جا پہنچی ہے۔

یہ تمام اعداد و شمار بیلجئین فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، نئے متاثرہ مریضوں میں تعداد کے لحاظ سے بیلجیئم کا فلاندرز ریجن سب سے آگے ہے۔

ایک طویل لاک ڈاؤن کے بعد اوپر بیان کی گئی کل تعداد میں سے نئے سامنے آنے والے 175 افراد کا تعلق اسی ریجن سے ہے ۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 افراد کو اسپتال لایا گیا جبکہ 141 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو واپس چلے گئے۔

اس وقت کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد اب 1448 رہ گئی ہے جبکہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی اب صرف 277 مریض رہ گئے ہیں۔