• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 6 ہزار 477 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 30 ہزار 16 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 40 ہزار 615 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 761 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 35 ہزار 846 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 94 ہزار 948 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 93 ہزار 297 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 27 ہزار 485 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 815 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 70 ہزار 864 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 554 ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس 18 ہزار 894 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 357 تک جا پہنچی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 524 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 888 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 35 ہزار 704 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 293 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 330 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 27 ہزار 364 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 132 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 575 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 270 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 531 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور جنرل اسپتال کے 18 ڈاکٹر کورونا سے متاثر

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 222 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 587 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 183 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 26 ہزار 949 ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 438 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 442 ہو گئی۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 967 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 339 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 545 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 17 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 32 ہزار 919 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 14 ہزار 155 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین