سعید اجمل ’شیف ‘ بن گئے

May 22, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل شیف بن گئے۔ گھر والوں کے لئے کچن میںکچھ تیار کرنے کی تصاویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

سابق اسپنر سعید اجمل کچن میں کچھ پکانے میں مصروف ہیں البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کیا پکا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کی دعوت کر رہے ہیں۔

سعید اجمل کے بہت سے مداحوں نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ کیا پکا رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ نے ان کی تصویر کو پسند کیا۔