سیکریٹری ٹو چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کورونا سے صحت یاب

May 22, 2020

اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے سیکریٹری اسد کھوکھر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

سیکریٹری ٹو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اسد کھوکھر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

چیف جسٹس کے سیکریٹری اسد کھوکھر کو بخار کے بعد 6 مئی کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

سیکریٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

ہائی کورٹ رٹ برانچ کے ملازم عاطف نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے، اب ان کا بھی ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اب صرف ایک ملازم جو اسٹور کیپر ہیں کورونا کا شکار ہیں، انہوں نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کر رکھا ہے۔