• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس اطہر من اللہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا


اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، انہوں نے گزشتہ روزٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔

عدالتی حکام کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ نےسیکریٹری اسد کھوکھر میں کورونا کی تصدیق کےبعد ٹیسٹ کرایا تھا، جبکہ اسٹاف میں شامل دیگر6 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس بھی منفی آئیہیں۔

عدالتی حکام کاکہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کےتمام ملازمین کےمرحلہ وارکورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیم گزشتہ روز25 ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ ہائی کورٹ کی ڈسپنسری پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین