ایس او پیز کی خلاف و رز ی پر 10دکانیں اور مارکیٹس سر بمہر

May 23, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ایس او پیز کی خلاف و رز ی پر راولپنڈی کی8دوکانوں سمیت ڈویژن بھر میں10دکانیں اور مارکیٹس سیل کر دی گئیں ۔کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود کے مطابق راولپنڈی ڈو یژن میں کل437چھا پے مارے گئے۔راولپنڈی میں269،جہلم میں78 اور چکوال میں90چھاپے مارے گئے۔ راولپنڈی میں8اور چکوال میں دو کاروباری مراکز سیل کئے گئے۔ضلع جہلم میں چھ ایف آئی آرز دی گئیں اور بارہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی میں پندرہ سو اور چکوال میں پندرہ ہزار روپے جرمانےبھی کئے گئے۔