ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہا

May 23, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ملک کے بیشتر علاقوں میںجمعه کو موسم خشک اور گرم رہا، تاہم شام اور رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30، بارکھان 36، دالبندین35، گوادر38،قلات27، خضدار35، لسبیلہ41، نوکنڈی35، سبی44، تربت44، ژوب 33 اور زیارت میں 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج ہفتے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم شام اور رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔