ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ایم پی اے مخدوم علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وباء سے لڑنے کی بجائے صرف اپوزیشن سے ہی لڑ رہی ہے حکومت کے کھوکھلے دعوؤں کے پول کھل چکے ہیں، عوام اپنی مدد آپ کے تحت حالات سے نبرد آزماہیں۔ وہ ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ اور پیپلزلائرزفورم جنوبی پنجاب کے سینئرنائب صدرملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پرمخدوم مصطفیٰ گیلانی، میاں فیض بھٹی، ملک ناصر پہوڑ، ملک شہزاد صفدر پہوڑ بھی موجودتھے۔