چینی بحریہ کے انسٹرکٹر نے زیرتربیت اہلکار کی جان بچالی

May 23, 2020

چینی بحریہ کے انسٹرکٹر نے دستی بم غلط انداز سے پھینکنے والے زیرتربیت اناڑی اہلکار کی جان کرشماتی انداز سے بچالی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چین کی نیول ایوی ایشن یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں زیر تربیت اہلکار نے دستی بم دور پھینکنا تھا مگر غلطی سے بم قریب باڑ ہی پر گر گیا۔

اس موقع پر انسٹرکٹر نے پھرتی کا مظاہرہ کیا اور اناڑی اہلکار کو پکڑ کر پاس موجود خندق میں چھلانگ لگا دی جس سے دونوں بم کے دھماکے میں محفوظ رہے۔

وہاںموجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک لمحہ کی دیر ہوتی تو دونوں اہلکاروں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔