سارا ملک آپ کا اپنا ہے، جہاں ہیں وہیں عید منائیں، آصف زرداری

May 23, 2020

سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہیں عید منائیں اور نماز عید بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں۔

آصف زرداری نے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں، کورونا کو شکست دینے کے لیے اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آصف علی زرداری کا طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا سے جنگ میں مصروف ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کےخلاف جنگ میں شہید ہوئے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی دعاؤں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ضرور یاد رکھیں۔