• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی زرداری کا طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ جاں بحق افراد کے لواحقین کی اخلاقی مدد کرے۔

آصف زرداری نے ہدایت کی کہ پارٹی عہدیدار اور وزراء حادثے سے متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا ائیربس 320 طیارہ ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند لمحات قبل ماڈل ٹاؤن کے علاقے جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد مسافر معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ بھی رہے ہیں۔

تازہ ترین