جیونیوز کی کوشش پر مصری بندرگاہ پر پھنسے 3 پاکستانی رہا کردیئےگئے

May 23, 2020

جیونیوز کی کوشش رنگ لے آئی، مصری بندرگاہ پر پھنسے 3 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے پر تعینات ہیڈ آف چانسلرز راجا اظہر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بحری جہاز سی ہارس 2 پر پاکستانی عملہ گزشتہ 2 سال سے محصور تھا۔

راجا اظہر نے کہا کہ محصولات کے تنازعے پر مصری بحریہ نے جہاز کو قبضے میں لے رکھا تھا۔

انہوںنے کہا کہ کپتان سمیت عملہ آج قاہرہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گا۔

جیونیوز نے مصری بندر گاہ پر پھنسے پاکستانیوں پر رپورٹ نشر کی تھی۔