میں نہیں مانوں گا کہ چاند دیکھنے کا تعلق مذہب سے ہے، فواد چوہدری

May 23, 2020

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں یہ دلیل نہیں مانوں گا کہ چاند کی رویت کا تعلق مذہب سے ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کے دوران کہا تھا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ انہیں کتنی نمازیں پڑھیں اور روزے رکھے، ان کا چاند سے کوئی تعلق ہے؟

وفاقی وزیر نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ دلیل نہیں مانوں گا کہ چاند کی رویت کا تعلق مذہب سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کب ہوگی چاند کب نکلے گا یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ اب نہیں رہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اگر آگے لیکر جانا ہے تو بنیاد علم اور دلیل پر رکھنا ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مفتی منیب الرحمٰن نے آج جو اعلان کیا ہے خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دلیل نہیں مانوں گا کہ عینک سے چاند نظر آئے تو ٹھیک اور جدید ٹیکنالوجی سے نظر آئے تو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمٰن ہمارے بزرگ ہیں ان کا احترام کرتے رہیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج ایک عید ہونے کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کو جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین میٹنگز کی جس میں اسلامی نظریاتی کونسل اور مفتی منیب الرحمٰن کو بلایا تھا لیکن وہ تشریف نہیں لائے۔