شوال کا چاند نظر آگیا، عید آج ہے، مفتی منیب الرحمٰن

May 24, 2020

شوال کا چاند نظر آگیا، عید آج ہے، مفتی منیب الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمٰننے اعلان کیا ہے کہ آج شوال المکرم 1441؁ھ کا چاند نظرآگیا ، بروز اتوارعیدالفطر ہوگی ۔

شوال کے چاند کا اعلان رویت ہلال کمیٹی نے رات دس بج کر دس منٹ پر کیا اس دوران پشتر مساجد میں نماز تراویح ادا کی جا چکی تھی۔دریں اثنااہفتے کومرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت دفتر محکمہ موسمیات میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ ،کراچی میں منعقدہوا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مفتی محمد ابراہیم قادری ۔مفتی محمد عارف سعیدی ۔

مولاناحافظ عبیداللہ پنہور،مولانا محمد ظفر سعیدی۔مولاناحافظ عبدالمالک بروہی۔علامہ پیر سید شاہد علی شاہ جیلانی۔مولانا محبوب علی سہتو،آغا گوہرعلی،غلام مرتضیٰ(منیجر اسپیس اینڈ سائنس سپارکو)اورزونل کمیٹی کراچی کے ارکان ۔مولاناحافظ محمد سلفی ،قاری محمد اقبال ۔

لامہ سید علی کرار نقوی اور مولانا صابر نورانی نے شرکت کی ، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی اُمور جناب حافظ عبدالقدوس نے رابطہ کار اورچیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے اہتمام کے فرائض انجام دیئے۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے ۔ ملک بھر میں کہیں مطلع صاف تھا اور کہیں ابر آلود ،پسنی سے کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں ،لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ کل بروز اتوار 24مئی 2020؁ء یکم شوال المکرم (عیدالفطر) ہوگی۔

علاوہ ازیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری پر پابندی عائد کریں وہ مذہبی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں جسکی ہم مذمت کرتے ہیں وزیر اعظم انہیں دین میں مداخلت سے روکے انہوں نے کہا کہ فواد چودری نے ایک سال قبل چاند پر جانے کی بات کی تھی وہ اسے پورا کریں انہوں نے جدید ونٹلیٹر بنانے کی بات کی ہے وہ ونٹلیٹر بنائیں ان کا دین سے کیا کام انہوں نے رمضان میں کتنے روزے رکھے کتنی نمازیں پڑھی دین سے انکا کیا ۔

رشتہ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عید انتہائی غیر معمولی حالت میں آئی ہے جہاز کے حادثہ میں قیمتی جانیں ضائع ہویئیں پوری دنیا کرونا کی وبا کی لپیٹ مین ہے اس لیے نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد دیں معانقہ اور مصافہ سے احتیاط کرٰن یہ بعد میں کر لیجئے گااایک دوسرے کا خیال رکھیں۔