بدنصیب طیارے پرسوار فرید احمد کی لاش کو اہل خانہ نے شناخت کرلیا

May 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے بدنصیب طیارے پرسوار فرید احمد کی لاش کو اہلخانہ ۜنے شناخت کرلیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے فرید احمد کو بہنوئی نے شناخت کیا،لاہور سے تعلق رکھنے والے فرید احمد کو بہنوئی نے شناخت کیا ہے، فرید کی شناخت سبز ٹائی اور وردی کی مدد سے کی گئی، بہنوئی نے بتایا کہ فرید کا قد چھ فٹ تھا اور ان کو کورونا کٹ کے سائز کی مدد سے پہچانا، اہلخانہ نے بتایا کہ فرید پچھلے 25 سال سے پی آئی اے سے وابستہ تھے مرحوم کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔