فضائی حادثے نے پاکستان سمیت دنیا بھر کوہلاکر رکھ دیا ہے، امان اللہ کنرانی

May 24, 2020

‏کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ کراچی میں طیارئے کے اندوہناک حادثے نے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے ، یہ سانحہ انتہائی دردناک اور افسوسناک ہے ، اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور معجزانہ طور پر بچ جانے والوں کو جلد صحتیاب عطا اور پسماندگان کو یہ دلخراش غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ اس سانحہ نے قومی ائیر لائین کی گرتی ہوئی ساکھ کو مزید دھچکا پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے خسارے کے باوجود متاثرہ خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے ادا کرے ۔