کشمیریوں کو عید کی خصوصی مبارکباد، وزیر اعظم

May 24, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو عید کی خصوصی مبارکباد دی اور وہاں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ان کے صبر اور ہمت کی تعریف کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کئے گئے لاک ڈاؤن کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔