قدرتی روشنی کیلئے’اسمارٹ ونڈو سنی فائیو‘متعارف

May 24, 2020

جنوبی کوریا کی معروف کمپنی سام سانگ نے قدرتی روشنی کے لیے ’’اسمارٹ ونڈو سنی فائیو‘‘متعارف کروادی ہے۔

سنی فائیو ناصرف قدرتی روشنی فراہم کرتی ہے بلکہ ہمارے جسم میں سن برن کیے بغیر انتہائی کم وقت میں وٹامن ڈی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

ایپ کے ذریعے روشنی کی چمک، درجہ حرارت اور روشنی کے زاویے کو بھی اپنی مرضی سے ڈھالا جاسکتا ہے۔

سنی فائیو کو گھر کے کسی بھی حصے میں نصب کیا جاسکتا ہے اس طرح آپ صبح، شام ہو یا رات کے وقت کسی بھی پہر جب چاہیں جہاں چاہیں قدرتی روشنی کا استعمال کرتے ہوئے وٹامن ڈی حاصل کرسکتے ہیں۔