کورونا و طیارہ حادثے سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، فواد

May 24, 2020

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا اور طیارہ حادثے سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ پورے ملک میں عید اکٹھی ہوئی، مذہبی تہوار اتحاد کا باعث ہوناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: سب نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، فواد چوہدری

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مون آبزرویٹری سے چاند کا مسئلہ مستقل حل ہو جائے گا۔

انہوں نے مفتی منیب الرحمن، رویت ہلال کمیٹی ممبران اور تمام علماء کرام کا شکریہ بھی ادا کیا۔