پنجاب میں چکن 310 سے 360 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا

May 24, 2020

پنجاب حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے۔ مرغی کا گوشت 260 روپے فی کلو کی بجائے 310 سے 360 روپے میں فروخت ہونے گا، انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن نے ایک روز قبل طے کیا تھا کہ مرغی کا گوشت 260 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائے گا، تاہم دکانداروں نے قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔

مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے فی کلو تک بیچا جانے لگا، خریدار بھی اتنا زیادہ ریٹ سن کر پریشان ہو گئے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت چکن سستا کرے تو سستا بیچیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی چیکنگ نہیں کی جا رہی، کمر توڑ مہنگائی نے پہلے ہی پریشان کر رکھا ہے رہی سہی کسر عید کے روز مرغی کے مہنگے گوشت نے نکال دی۔