کورونا وائرس سے مزید 118 اموات ہوئی ہیں، برطانوی وزیراعظم

May 24, 2020

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 118 اموات ہوئی ہیں، اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 793 ہوگئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے لندن میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوسرے مرحلے میں جانے کی پوزیشن میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یکم جون سے ریسیپشن، ائیر ون اور ائیر 6 کے طلبہ اسکول جائیں گے، تمام اسکول یکم جون سے کھلنے کیلئے تیار نہیں ہونگے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف ایڈوائزر ڈومینک کمنگز نے ڈرھم جاکر وہ ہی کیا جو کوئی بھی باپ کرتا۔ ڈومینک کمنگز کا اقدام قانونی اور ذمہ دارانہ تھا۔

چیف ایڈوائزر ڈومینک کمنگز کے لاک ڈاؤن کے دوران ڈرھم جانے پر ان سے مستعفی ہونا کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔