سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں، سینیٹر رضا ربانی

May 25, 2020

سابق چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہمجھ سے منسوب سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ بناکر شرپسندانہ عزائم کی تکمیل چاہنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کاروائی کرے۔