عائزہ خان نے عید اپنے بچوں کے نام کردی

May 25, 2020

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اس سال اپنی عید الفطر کی خوشیاں اپنے بچوں کے نام کردیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس اور کراچی طیارہ حادثے کے باعث ملک میں عید الفطر کا تہوار سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر ’مہر پوش‘ کی ’مہرو‘ نے یہ عید اپنے بچوں ریان اور حورین کے نام کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ ’بچے معصوم ہوتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ ہمارے آس پاس کیا ہورہا ہے، وہ ہمیشہ ہمارے چہروں پر ایک جیسی مسکراہٹ دیکھا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ عید میرے بچوں کے نام ہے۔‘

عائزہ خان نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کے اس مشکل مرحلے پر ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا شکریہ۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی تبدیل ہوگئی ہے، ہم نے آج سے قبل اس طرح کی عید کا تصور نہیں کیا تھا۔

عائز خان نے طیارہ حادثہ اور کورونا وبا کی وجہ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہمت و طاقت دے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

عائز نے یہ بھی لکھا کہ اللّٰہ ہم تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے۔

انہوں نے عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارک باد بھی دی۔