کاروباری اعتماد میں بہتری آئے گی، دبئی چیمبر

May 27, 2020

دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی چیمبر آف کامرس کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دبئی میں 70فیصد کاروبار اگلے چھ ماہ میں ختم ہوجائیں گے جیسا کہ کورونا وائرس عالمی وباء اور عالمی لاک ڈاؤنز تباہی لائے ہیں۔ چیمبر نے امارات کے سخت ترین لاک ڈاؤن کی مدت میں اپریل 16 اور اپریل 22 کے درمیان مختلف شعبوں کے 1228 سی ای اوز کا سروے کیا۔ تقریباً تین چوتھائی جن کاروباروں کا سروے کیا گیا تھا وہ چھوٹے کاروبار تھے جن کے ملازمین کی تعداد 20 سے بھی کم تھی۔ جواب دینے والوں میں سے دو تہائی سے زائد نے آنے والے چھ ماہ میں کاروبار ختم ہونے کا اعتدال تا بلند خطرہ دیکھا: 27 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ متوقع طور پر اگلے ماہ اپنے کاروبار کھودیں گے اور 43 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ چھ ماہ میں اپنے کاروبار کھودیں گے۔ دبئی، خلیج میں متنوع ترین اور بغیر تیل کے انحصار کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے، مہمان نوازی ، سیاحت ، تفریح ​​، رسد ، جائیداد اور خوردہ جیسے شعبوں پر انحصار کرتا ہے۔ اس کے ہوٹلوں اور ریستورانوں کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ ہے لیکن نصف ریستوران اور ہوٹل، جن کا آرگنائزیشن نے سروے کیا تھا، اگلے ماہ ان کے کاروبار ختم جائیں گے۔ کچھ 74 فیصد سفر اور سیاحت کی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ اسی وقت کے دوران متوقع طور پر بند ہوجائیں گے اور ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اور کمیونیکیشنز میں 30 فیصد کمپنیاں کی بھی یہی قسمت متوقع ہے۔ دبئی چیمبر نے ’دبئی بزنس کمیونٹی پر کووڈ 19 کا اثر‘ کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شہر کے مکمل اور جزوی لاک ڈاؤن کے اقدامات کلیدی بازاروں میں جمود لارہے ہیں۔ دوگنے جھٹکے کا اثر معاشی سرگرمی کو ان سطحوں تک نیچے لارہا ہے جو مالی بحران تک میں نظر نہیں آئی۔ ترجمان دبئی چیمبر نے سروے کے کچھ نتائج کو موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ دبئی چیمبر نے اپریل میں دبئی میں 2 لاکھ 45 ہزار میں سے 1228 کمپنیوں کا سروے کیا جب لاک ڈاؤن کے اقدامات زیادہ سخت مرحلے میں تھے ۔۔۔ ان کے جذبات اس توقع پر مبنی تھے کہ سخت ترین لاک ڈاؤن مرحلہ طویل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں کاروباری اعتماد میں نمایاں بہتری آئے گی جیسا کہ کاروبار معمول کے مطابق چلیں گے۔ رابطہ کرنے پر متعلقہ بہت سے افراد نے دی نیوز کو بتایا کہ وبائی مرض نے پوری دنیا میں کاروبار کو سخت متاثر کیا۔ تاہم وہ پر اعتماد ہیں کہ دبئی میں وقت کے ساتھ ساتھ صورتحال میں بہتری آئے گی جیسا کہ اس نے بہت سے بحران دیکھے اور اس کا وجود قائم رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں دبئی نے اپنے ابھرنے کی قوت کو ثابت کیا۔