ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے، امریکی صدر

May 27, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکی ٹوئٹ پر وارننگ لیبل لگانے پر ٹوئٹر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام لگا دیا ہے۔

امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے، اور وہ صدر ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہونے دینگے۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں ٹوئٹر کو باقاعدہ مخاطب کرتے ہوئے امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کرنے کا الزام بھی لگایا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ووٹنگ سے متعلق ایک ٹوئٹ پر ٹوئٹرنے وارننگ کا لیبل لگایا تھا۔