بھارت کا کھوکھلا پن بے نقاب ہو گیا: عبدالعلیم خان

May 27, 2020

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ بھارت کا کھوکھلا پن دنیا بھر میں بے نقاب ہوگیا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت کی چین سے رسہ کشی کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بھارت کے خلاف دو ٹوک مؤقف رکھتے ہیں، افواجِ پاکستان دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پنجاب کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، سیکولر ازم کا راگ الاپنے والوں کی عدم برداشت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:

خانیوال، میلسی، لیہ سے ذخیرہ کی گئی گندم پکڑی ہے: عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کم نہیں کیے گئے۔